ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پڈوچیری اسمبلی میں شہریت قانون کے خلاف تجویز پاس

پڈوچیری اسمبلی میں شہریت قانون کے خلاف تجویز پاس

Thu, 13 Feb 2020 10:57:40    S.O. News Service

پدوچیری،12/فروری(ایس او نیوز/یواین آئی) پڈوچیری اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران چہارشنبہ کو شہریت (ترمیمی)قانون(سی اے اے) قومی شہریت رجسٹر(این آرسی)اور قومی آبادی رجسٹر(این پی آر)کے خلاف تجویز پاس کی گئی اور مرکزی حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا۔اسمبلی اسپیکر وی پی سیواکولندھو نے اعلان کیا کہ تجویزصوتی ووٹوں سے پاس ہوئی۔تجویز کے پاس ہونے کے وقت ایوان میں اپوزیشن کے اراکین موجود نہیں تھے۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ وی نارائن سامی نے اس سلسلے میں تجویز پیش کی۔


Share: